DEC ToT Mentoring Session in Punjab

LCAP with the collaboration of CLGF and the EU held ToT Mentoring Session for Resource Persons for the Councillors of the Punjab.
Mr. Anwar Hussain delivered the workshop on the composition of urban and rural local governments, mode of election, powers, functions, and responsibility of councillors of village and neighborhood councils in Punjab as per the recent amendments in the LG Acts.
Ms. Fozia Khalid Warraich welcomed all the participants and highlighted the efforts and achievements of LCAP in the region.

Suspended Chairmen and Mayors from all over Punjab participated in this session. They have been trained about newly amended legislation of Local government in Punjab. Furthermore, the participants planned and scheduled Awareness Sessions for DECs and councillors across Punjab in near future. They also showed concerns over their unconstitutional suspension before the completion of local body tenure.

پنجاب بھر سے چئیرمینوں نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب کے آگاہی اجلاس میں شرکت کی؛

حکومت کے انتظامی عناصر بے حِس ولاپرواہ بیٹھے ہیں، ابھی تک عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کروایا جاسکا

لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب نے لاہور میں  پنجاب لوکل گورنمنٹ کے ترمیمی ایکٹ 2019کی اپریل 2021 میں منظور ہونے والی ترمیم پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے آنے والے چئیرمینوں کیلئے آگاہی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس کی صدارت  محترمہ فوزیہ خالد وڑائچ نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو سپریم کورٹ کی طرف سے بحال کئے جانے کے باوجود حکومت حکومت کے انتظامی عناصر بے حِس ولاپرواہ بیٹھے ہیں، ابھی تک عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کروایا جاسکا۔ ان کا کہنا تھا کے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن  بلدیاتی حکومتوں کی بقا کے لئے ہمیشہ سے سرگرم رہا ہے، اور ملک میں  بہتر بلدیاتی نظام کےتسلسل کو بنائے رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ادارے کے چیف ایگزیکٹیو جناب انور حسین نے تمام کونسلران کو لوکل گورنمنٹ کے ترمیمی قانون پر آگاہی دی۔ دیگر ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کونسران کی تربیت کرنے کے لیے صرف ایک لوکل گورنمنٹ کی اکیڈمی ہے، جو 58000 بلدیاتی نمائندوں کو کبھی ان کی ذمہ داریوں کی بہترین تفویض کے بارے ان کی استعدادکاری نہ کرسکے گی۔اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت ضلعی سطح پر ایسے طریقہ کار وضع کرے جو یکے بادیگرے  تربیتی اجلاس ترتیب دے سکے۔ شرکاء نے مل کر پنجاب بھر میں بلدیات کے لیے آگاہی مہم چلانے کی منصوبہ بندی کی۔

دیگر اجلاس میں سینئر تجزیہ کار جناب سلمان عابد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی گروپ، جناب زاہد اقبال، سابق ناظم ڈسٹرکٹ قصور ، جناب جمیل احمد کلس، اور پنجاب بھر سے مئیر اور چئیرمینوں نے شرکت کی۔



Author: LCAP
Local Councils Association of the Punjab is an organisation working in Lahore, Punjab. While supporting various local government aspects under the project SALG funded by European Union and CLGF.

Leave a Reply