Consultation Session among Provincial Minister for Local Government, Civil Society, and Local Government Experts

Provincial Minister for Local Government & Community Development consulting local government experts and civil society organizations for recommendations to help the government in drafting local government ordinance for better LG system, and willing to attain consensus of all stakeholders.

He offered LCAP a collaboration to organize awareness sessions on all the relevant forums about voting literacy, election structure, responsibilities of elected members, etc. He is willing to conduct local government elections at the start of the upcoming year after completion of the current local government tenure.

With mutual discussion, it is decided that LCAP will submit recommendations for the local government ordinance in the upcoming week.

The session was attended by LCAP leadership, civil society organizations and other stakeholders

صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ  کی مقامی حکومتوں کے ماہرین ، سول سوسائٹی تنظیمات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی نشست میں گفتگو ۔

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب ، سول سوسائٹی ، اور ماہرین لوکل گورنمنٹ سے لوکل گورنمنٹ آرڈینینس 2019 کے حوالہ سے آراء طلب کر لیں اور اس ایکٹ  سے متعلقہ وزارت کے ساتھ ملکر رائے عامہ کی راہنمائی کے لیے معلوماتی مہم چلانے کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوکل گورنمنٹ کی مدت پوری کرنے پر رواں سال کے شروع میں لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زاہد اقبال چوہدری چئیرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب نے کہا کہ میاں محمود الرشید کے لوکل گورنمنٹ وزارت سنبھالنے کے بعد پنجاب میں بہترین مقامی حکومتوں کے نظام کے امکانات واضح ہو گئے ہیں میاں محمود الرشید نے وزارت سنبھالنے کے فوری بعد جس انداز سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کیا ہے وہ لائق تحسین اور دوسرے وزراء کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ LCAP لوکل گورنمنٹ کے لیے وزارت کے ساتھ ملکر ہر سطح پر اور ہر فورم پر بھرپور سرگرمیوں کا شیڈول بنائے گی تاکہ آنے والے الیکشنز میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے –

باہمی مشاورت سے طے کیا گیا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب رواں ہفتہ میں لوکل گورنمنٹ آرڈینینس سے متعلقہ تجاویز جمع کروائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممتاز دانشور / صحافی سلمان عابد، انور حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایل سی اے پنجاب ، ممتاز صحافی / دانشور سلمان عابد ، ملک جمیل کلس ، ڈاکٹر عاطف ، شاہنواز خاں ، بشری خالق ، گل باز علی خاں ، وسیم اشرف ، حفصہ مہناز ، نبیلہ شاہین ، سمیعہ یوسف ، ممتاز حسین سمیت دیگر نے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔



Author: LCAP
Local Councils Association of the Punjab is an organisation working in Lahore, Punjab. While supporting various local government aspects under the project SALG funded by European Union and CLGF.

Leave a Reply